ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی سالِ اول اور دوم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

پی یو سی سالِ اول اور دوم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

Sat, 24 Oct 2020 12:09:56    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) تعلیمی سال برائے 2020-21کے لئے پی یو سی سال ِاول اور سال دوم کے لئے داخلوں کی تاریخ میں محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن کی طرف سے ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

سابقہ احکامات کے مطابق داخلوں کی آخری تاریخ پی یو سی سال اول اور سال دوم کے لئے 29اکتوبر2020تھی، اب اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ تازہ حکم کے تحت پی یو سی سال اول کے لئے اب داخلہ 27نومبر 2020تک لیا جا سکتا ہے، جبکہ پی یو سی سال دوم کے لئے داخلہ کی آخری تاریخ 13نومبر ہو گی۔

ڈائرکٹویٹ آف پری یونیورسٹی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک سرکیولر کے مطابق وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار کی ہدایت پر داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان چونکہ 16اکتوبر کو ہوچکا ہے، اس لئے اب اس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء بھی پی یو سی سال اول میں راست داخلہ لے سکتے ہیں۔


Share: